ترکی فلسطین کوتنہا نہیں چھوڑے گا،ترک وزیراعظم
استنبول:(ملت آن لائن) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کافی سنگین ہے جو نہ صرف خطے کے امن و امان بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہے، ترکی فلسطینی عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ترکی کے نشریاتی ادارے کے مطابق ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ترک قومی اسمبلی کی کمیٹی میں 2018ء کے بجٹ پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاریخی حقوق کے معاملے میں بڑی حساسیت سے کام لیتے ہیں۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے استنبول میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں حکومتی سربراہان کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کافی سنگین ہے جو نہ صرف خطے کے امن و امان بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہے، اس نکتے پر عالمی برادری اور مسلم امہ کیلئے لازمی ہے کہ یہ مل کر کاروائی کرے، فلسطینی عوام، غیر قانونی اور تکبر پر مبنی فیصلے کے سامنے ہر گز تنہا نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ نے بھی اس حوالے سے ضروری حساسیت کا مظاہرہ کیا ہے اور اس نے تمام تر سیاسی جماعتوں کے مشترکہ اعلامیہ کے ذریعے فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہونے کا دنیا بھر کے سامنے اعلان کیا ہے۔
ترکی کے نشریاتی ادارے کے مطابق ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ترک قومی اسمبلی کی کمیٹی میں 2018ء کے بجٹ پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاریخی حقوق کے معاملے میں بڑی حساسیت سے کام لیتے ہیں۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے استنبول میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں حکومتی سربراہان کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کافی سنگین ہے جو نہ صرف خطے کے امن و امان بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہے، اس نکتے پر عالمی برادری اور مسلم امہ کیلئے لازمی ہے کہ یہ مل کر کاروائی کرے
خبرنامہ
ترکی فلسطین کوتنہا نہیں چھوڑے گا،ترک وزیراعظم