انقرہ ۔ 03 فروری (ملت+ اے پی پی) ترکی کے حکام نے گزشتہ سال جولائی میں بغاوت کی ناکام کوشش سے وابستہ لوگوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 177 پولیس افسران کو حراست میں لینے کے احکامات کاری کئے ہیں۔ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اناطولیہ نے اس کی اطلاع دی۔ایجنسی نے انقرہ واقع پراسیکیوٹر دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے 25 صوبوں کے ان مشتبہ افراد نے سمارٹ فون میسیجنگ اپلی کیشن بائی لاز کا استعمال کیا تھا۔
خبرنامہ
ترکی میں 177 پولیس افسران کو حراست میں لینے کا حکم
