ترکی نے سربراہ پاک بحریہ کو اعلیٰ عسکری اعزاز سے نواز دیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترکی نے اعلیٰ عسکری اعزاز ‘لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز’ سے نواز دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکش نیول فورسز ہیڈکوارٹرز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترکش نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان اُزبال نے ‘لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز’ سے نوازا ۔ ترجمان کے مطابق ‘لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز’ ترکی کا اعلیٰ عسکری اعزاز ہے اور یہ اعزاز دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
خبرنامہ
ترکی نے سربراہ پاک بحریہ کو اعلیٰ عسکری اعزاز سے نواز دیا