اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، ترک پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مغویوں کو ایوسیلارین کے علاقے سے بازیاب کرایا۔ بازیاب ہونے والوں میں بلال اور فرخ شہزاد شامل ہیں۔ استنبول میں پاکستانی قونصلیٹ نے بازیاب افراد سے بات کی ہے جبکہ انقرہ میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے پر ترک حکومت سے رابطے میں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، ضروری قانونی کارروائی کے بعد بازیاب پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجا جائے گا۔ ترجمان نے بروقت کارروائی اور مغویوں کی بازیابی پر ترک حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خبرنامہ
ترک پولیس نے مزید 2 پاکستانیوں کو بازیاب کرا لیا
