راولپنڈی:مانیٹرنگ+ملت.. آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج میں اہم عہدوں پر کچھ مزید تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو آئی جی آرمز تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو پریذیڈنٹ این ڈی یو تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حیات الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن تعینات کر دیا گیا۔ لیفٹنٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا۔ حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل ڈی جی ایف ڈبلیو او کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ لیفٹینٹ جنرل قاضی اکرام کو چیف آف لوجسٹک تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آئی جی سی اینڈ آئی پی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا تعینات کر دیا گیا ہے۔
خبرنامہ
تقرریاں تبادلے، عاصم باجوہ آئی جی آرمز، بلال اکبر چیف آف جنرل سٹاف، رضوان اختر پریذیڈنٹ این ڈی یو تعینات
