توہینن عدالت کیس: سپریم کورٹ کا نہال ہاشمی کو آج پیش ہونے کا حکم
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کو آج پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی کی سزا کے خلاف نظر ثانی اپیل کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے جیل سے رہائی کے بعد نہال ہاشمی کی میڈیا سےگفتگو میں عدلیہ سے متعلق بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ نہال ہاشمی نے رہائی کے بعد ججز کو گالیاں دیں، کیوں نہ ان کی سزا میں اضافہ کیا جائے۔ عدالت عظمیٰ نے سابق سینیٹر کو آج پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔