خبرنامہ

توہین عدالت: نہال ہاشمی پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

توہین عدالت:

توہین عدالت: نہال ہاشمی پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی، جہاں ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ نہال ہاشمی کے خلاف کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے گزشتہ برس کراچی میں ایک عدلیہ مخالف تقریر کی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا ازخود نوٹس لیا تھا۔
توہین عدالت : نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 26 مارچ کی تاریخ مقرر
کیس کی سماعت کے بعد رواں برس یکم فروری کو سپریم کورٹ نے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، جس کے بعد وہ 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے تھے۔ تاہم 28 فروری کو اڈیالہ جیل سے رہائی پانے کے بعد نہال ہاشمی نے اپنی تقریر میں دوبارہ عدلیہ پر تنقید کی، جس پر عدالت نے انہیں دوبارہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا توہین عدالت کیس کی 12 مارچ کو ہونے والی گذشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی۔