مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے توہین عدالت کے کیس میں غیرمشروط معافی نامہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا ۔
احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس مظاہرعلی اکبرکی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی۔عدالت نےاحسن اقبال سے استفسارکیا کہ کیا تحریری جواب میں غلطی تسلیم کرلی گئی ہے۔ جواب میں ذاتی تعریفیں زیادہ لگتی ہیں ۔
فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ باہرجاکر کہتے ہیں ہماری جماعت کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔عدالت کو سیاسی نہ بنائیں ،پیپلزپارٹی کے خلاف بھی فیصلے ہوئے مگر انہوں نے تنقید نہیں کی ۔
کیس کی سماعت 5 ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس دوران احسن اقبال کا رویہ دیکھیں گے۔