خبرنامہ

تھری جی ، فور جی ٹیکنالوجی کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے 11 کروڑ 32 لاکھ 67 ہزار روپے مختص

اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18ء کے بجٹ میں حکومت کے ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تین نئے منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے جی ایس ایم تھری جی فور جی ٹیکنالوجی کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے ایک منصوبہ کے تحت 11 کروڑ 32 لاکھ 67 ہزار روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جبکہ اس منصوبے کا مجموعی طور پر تخمینہ 2 ارب 99 کروڑ 50 لاکھ روپے دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری پروگرام کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔