خبرنامہ

تین نسلوں کے احتساب کیلئے شیر کا دل چاہیے: مریم

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ غلط کام کرنے والا کبھی خود کو احتساب کیلئے پیش نہیں کرتا۔ تین نسلوں کے احتساب کیلئے شیر کا دل چاہیے۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسی اور سیاسی خاندان نے خود کو کبھی احتساب کیلئے پیش نہیں کیا۔ شریف خاندان کی طرح کسی نے بھی اپنے اثاثوں اور جائیدادوں کی تفصیلات نہیں دیں۔