مبئی: ملت آں لائن. قومی ٹیم کے کھلاڑی شیعب ملک کی اہلیہ اور بھارت کی نامور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی، قومی ٹیم کی اس جیت پر نہ صرف ملک بھر میں جشن کا سماں ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی جیت پر جہاں بھارتی اداکار رشی کپور نے مبارکباد دی وہیں بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔