خبرنامہ

جسٹس منصورعلی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کاحلف اٹھا لیا

جسٹس منصور

جسٹس منصورعلی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کاحلف اٹھا لیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) جسٹس منصورعلی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کاحلف اٹھا لیا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس منصورعلی شاہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، تقریب میں سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینئیروکلاء، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف اوردیگراہم شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صدرمملکت ممنون حسین نے جسٹس منصورعلی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج اورجسٹس محمد یاورعلی کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی تھی۔

……………………..

اس خبر کر بھی پڑھیے…مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

ہری پور: مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کیس کا فیصلہ آج سینٹرل جیل ہری پورمیں سنایا جائے گا۔ آج فیصلے کے دن سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مشال خان قتل کیس کی سماعتیں 9 ماہ چھ دن تک ہوتی رہیں، اس دوران 61 ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا 58 ملزمان گرفتا ر ہوئے 4 تاحال مفرور ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 13 اپریل کو مردان یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے طالب علم مثال خان کو طلبہ نے قتل کر دیا گیا تھا۔