جماعت اسلامی نے پانامہ کیس میں جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی
اسلام آباد: (ملت آن لائن) پانامہ کیس میں شامل تمام افراد کے خلاف کارروائی کے معاملے پر جلد سماعت کیلئے جماعت اسلامی نے درخواست دائر کر دی ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آف شور کمپنیوں والے تمام افراد کے خلاف کارروائی ضروری ہے، کارروائی نہ ہوئی تو لوٹا ہوا پیسہ ملک میں واپس نہیں آئے گا۔ جمعہ کو پانامہ لیکس میں شامل دیگر افراد کے خلاف کارروائی کے معاملے پر جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آف شور کمپنیوں والے تمام افراد کے خلاف کارروائی ضروری ہے، کارروائی نہ ہوئی تو لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں آئے گا۔ جماعت اسلامی نے اس سے قبل اگست 2016میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی لیکن اس درخواست کو رد کر دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ معاملہ الگ سے سنا جائے گا، اب تک یہ سماعت سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے، اب جماعت اسلامی نے جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کی ہے، استدعا کی ہے کہ 8نومبر کو درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
جماعت اسلامی نے اس سے قبل اگست 2016میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی لیکن اس درخواست کو رد کر دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ معاملہ الگ سے سنا جائے گا، اب تک یہ سماعت سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے، اب جماعت اسلامی نے جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کی ہے، استدعا کی ہے کہ 8نومبر کو درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔