خبرنامہ

جنوبی وزیرستان: زامیلن میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ

پشاور (ملت + آئی این پی) جنوبی وزیرستان کے علاقے زامیلن میں بارودی مواد کے پھٹنے سے دھماکے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔پیر کو پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا،دھماکے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے،گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے جنوبی وزیرستان دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی،اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔۔۔۔(خ م)