جنوبی کوریا میں ہائی الرٹ جاری
سیؤل:(ملت آن لائن) جنوبی کوریا کی وزات دفاع نے ملک کی مسلح افواج کو پوری طرح سے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر دفاع سنگ ینگ مو نے کہا ہے کہ ان کا ملک بقول ان کے شمالی کوریا کے اشتعال انگیز اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب جنوبی کوریا آئندہ سال فروری میں سرمائی اولمپک کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔ جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے کہا کہ وہ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ فروری میں ہونے والا سرمائی اولمپک پوری سلامتی کے ساتھ منعقد ہوگا۔ جنوبی کوریا کے وزیردفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ شمالی کوریا کسی نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرے جزیرہ نمائے کوریا کی کشیدگی کو ہوا دینے والے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک شمالی کوریا سے ایٹمی اور میزائل پروگرام ترک کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے جب تک امریکا اور اس کے اتحادی ممالک اس کے خلاف مخاصمانہ پالیسیاں اور اقتصادی پابندیاں ختم نہیں کر دیتے وہ اپنے ایٹمی اور میزائل پروگرام کو ترقی دیتا رہے گا۔
خبرنامہ
جنوبی کوریا میں ہائی الرٹ جاری