خبرنامہ

جنوری کے آخر تک پاناما کا فیصلہ آجائے گا؛ رشید

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنوری کے آخر تک پاناما کیس کا فیصلہ آجائے گا ، پاناما کیس کی سماعت کے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدالت میں ملک کے ایک تاریخی کیس کی سماعت جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کو پھانسی پر نہیں چڑھانا چاہتے لیکن اس ملک میں کرپشن کا راستہ روکنا چاہتے ہیں اگر ہم اس میں کامیاب ہوگئے تو کسی کو جرات نہیں ہوگی کہ وہ اس ملک اور اس کے عوام کو دھوکہ دے سکے ۔ شیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعظم نے ابھی تک منی ٹریل کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں اور عدالت سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں ۔