خبرنامہ

جنید جمشید کی نماز جنازہ کے لیے کراچی میں تیاریاں

طیارہ حادثے:(ملت+اے پی پی) میں جاں بحق معروف نعت خواں جنید جمشید کی نماز جنازہ کے لیے اے کے ڈی گراؤنڈ کراچی میں تیاریاں جاری ہیں، پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے ،نماز جنازہ سے قبل گراؤنڈ کی سرچنگ کیگئی۔ نماز جنازہ آج ظہر کے بعد ڈیفنس فیز 8 میں واقعے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ سے قبل گروانڈ کو سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ سے چیک کرایا گیا۔ نماز جنازہ میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ مرحوم جنید جمشید کی تدفین دارالعلوم کورنگی میں اداکی جائے گی۔ گزشتہ رات جنید جمشید کی میت کو سی ون 30 طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔