اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جھوٹ تمام برائیوں کی ماں ہے،ہمارے لیڈروں نے جھوٹ چھوڑا تو پاکستان روشن ترقی یافتہ بن سکتا ہے،عابد شیرعلی نے جو بھی فرمایا اللہ انہیں ہدایت عطا فرمائے،نکاح سنت رسولؐ ہے،بغیر نکاح کے زندگی گزارنا مناسب نہیں ہے۔ہفتہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہماری سیاست لیڈر شپ کا مسئلہ جھوٹ ہے،جھوٹ تمام برائیوں کی ماں ہے،ہمارے لیڈروں نے جھوٹ چھوڑا تو پاکستان روشن ترقی یافتہ بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عابد شیرعلی نے جو بھی فرمایا اللہ انہیں ہدایت عطا فرمائے،نکاح سنت رسولؐ ہے،بغیر نکاح کے زندگی گزارنا مناسب نہیں ہے۔
خبرنامہ
جھوٹ تمام برائیوں کی ماں ہے: سراج
