جہانگیر ترین کی نااہلی، اسد عمر افسردہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ انھیں جہانگیر ترین کی ناہلی کے فیصلے سے بہت دکھ ہوا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں پی ٹی آئی کیلئے ان کی خدمات عمران خان کے بعد سب سے زیادہ رہی ہیں۔ اسد عمر کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کپتان ناٹ آؤٹ! ہم پہلے دن سے ہی کہہ رہے تھے کہ جب انہوں نے کوئی غلطی ہی نہیں کی تو نااہل کیسے کر سکتے ہیں؟دوسری جانب فیصلے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ نااہلی پر جہانگیر ترین سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا جائے گا۔ جہانگیر ترین کی جگہ اسد عمر پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہونگے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں پی ٹی آئی کیلئے ان کی خدمات عمران خان کے بعد سب سے زیادہ رہی ہیں۔ اسد عمر کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کپتان ناٹ آؤٹ! ہم پہلے دن سے ہی کہہ رہے تھے کہ جب انہوں نے کوئی غلطی ہی نہیں کی تو نااہل کیسے کر سکتے ہیں؟دوسری جانب فیصلے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ نااہلی پر جہانگیر ترین سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا جائے گا۔
خبرنامہ
جہانگیر ترین کی نااہلی، اسد عمر افسردہ