خبرنامہ

جے آئی ٹی اپنی رپورٹ پیش کریگی تو وزیر اعظم بچ نہیں سکیں گے ۔نعیم الحق

اسلام آباد (ملتآن لائن ) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، ڈان لیکس اور پاناما پر حقائق چھپا کر رکھے ہوئے ہیں تاہم جے آئی ٹی اپنی رپورٹ پیش کریگی تو وزیر اعظم بچ نہیں سکیں گے ۔سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے جے آئی ٹی اپنی رپورٹ پیش کریگی تو نوازشریف بچ نہیں سکیں گے ۔
نعیم الحق نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات مقررہ مدت میں ختم ہو جائیں گی اور رپورٹ پیش ہونے کے بعد نوازشریف کو ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو قوم سے جھوٹ بولتے شرم آنی چاہیئے۔جے آئی ٹی رپورٹ پیش کریگی تو نوازشریف بچ نہیں سکیں گے۔