اسلام آباد(ملت آن لائن،آئی این پی)وزیراعظم آفس کو پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا ، وزیراعظم15جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے ۔ اتوار کو وزیراعظم ہاؤس کے مطابق جے آئی ٹی کا سمن موصول ہوگیا ہے ، وزیراعظم 15جون کو 11بجے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے ۔ وزیراعظم کو متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ساتھ لانے کا کہا گیا ہے ۔
خبرنامہ
جے آئی ٹی کی نوازشریف کی طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا ،وزیراعظم ہاؤس
