خبرنامہ

حج درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن

اسلام آباد (ملت آن لائن) سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن ہے ۔ نو دنوں میں تین لاکھ بارہ ہزار 968 درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں ۔ حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 17 اپریل سے شروع ہوا تھا اور آج 26 اپریل کو آخری دن ہے ، گزشتہ برس مجموعی طور پر دو لاکھ 81 ہزار درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں ۔