حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کا معاملہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن)جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کے معاملے کی سماعت کرے گا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر میاں خیل بھی بینچ میں شامل ہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی معذرت کے بعد تین رکنی بینچ ٹوٹ گیا تھا۔ جسٹس کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ 28 جولائی کے فیصلے میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ دے چکے ہیں۔ جسٹس کھوسہ نے نئے بینچ کی تشکیل کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ پانامہ پیپرز اور جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔ لہٰذا عدالت لاہور ہائیکورٹ کا حدیبیہ ریفرنسز خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر نیب کو از سر نو کارروائی کا حکم دے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر میاں خیل بھی بینچ میں شامل ہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی معذرت کے بعد تین رکنی بینچ ٹوٹ گیا تھا۔ جسٹس کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ 28 جولائی کے فیصلے میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ دے چکے ہیں۔ جسٹس کھوسہ نے نئے بینچ کی تشکیل کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ پانامہ پیپرز اور جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔
جسٹس کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ 28 جولائی کے فیصلے میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ دے چکے ہیں۔ جسٹس کھوسہ نے نئے بینچ کی تشکیل کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا تھا۔
خبرنامہ
حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کا معاملہ