خبرنامہ

حسن اور حسین نواز کی لاہور میں جائیداد کی تفصیلات طلب

حسن اور حسین نواز کی لاہور میں جائیداد کی تفصیلات طلب

لاہور:(ملت آن لائن) نیب نے حسن اور حسین نواز کی لاہور میں جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے لندن پراپرٹیز سے متعلق نیب ریفرنس میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کر دی ہے جب کہ حسن اور حسین نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

عدالت نے سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دینے اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔
احتساب عدالت کی حسن اور حسین نواز کے شیئرز منجمد کرنے کی ہدایت

گزشتہ روز احتساب عدالت نے ایس ای سی پی کو حسن اور حسین نواز کے مختلف کمپنیوں میں شیئرز منجمد کرنے کی ہدایت دی۔

نیب لاہور نے آج ایل ڈی اے کو ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں حسن اور حسین نواز کی لاہور میں جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

مراسلے میں سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کے شناختی کارڈ نمبر بھی دیئے گئے ہیں اور کہا گیا ہےکہ حسن اور حسین نواز کی لاہور میں زمینوں اور جائیداد کو ڈھونڈا جائے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سمیت دیگر اداروں کو بھی دونوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات دینے کے لیے مراسلہ بھیجا ہے۔

نواز شریف جو پچھلے تین سے زائد ہفتوں سے برطانیہ اور سعودی عرب میں قیام پذیر رہے ہیں، اپنی آمد کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے، اسکے ساتھ ساتھ وہ احتساب عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطح کا اجلاس بلائیں گے جس میں وہ پارٹی کو گائیڈ لائن دیں گے۔ ذرائع کے مطابق لندن اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں میاں نواز شریف پارٹی کے رہنماؤں کو آگاہ کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام رہنماؤں کو ریاستی اداروں کے بارے میں بیانات نہ دینے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کے وقت پنجاب ہائوس میں قیام کریں گے۔ بعد ازاں وہ جاتی امرا میں اپنی رہائش گاہ پر چلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق میاںنواز شریف مسلم لیگ (ن) کے 2018 ء کیلئے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے اور آئندہ انتخابات کیلئے متوقع امیدواروں کو گرین سگنل دیا جائیگا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار بھی نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا نواز شریف اسلام آباد میں وکلاء سے ملاقات کریں گے۔ نواز شریف کی کوئی میٹنگ یا مشاورت شیڈول نہیں۔ مائنس ون سیاسی محاذ پر نہیں ہوتا، نواز شریف کی سیاست کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ نااہلی کی تلوار لٹکی رہی تو شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ نواز شریف کے بعد شہباز شریف ہی پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں۔ عمران خان پر شہباز شریف کا بخار کیوں چڑھا سب جانتے ہیں۔ عمران اکیلے کھیلنا چاہتے ہیں، سیاست میں ایسا نہیں ہوتا