خبرنامہ

حسن نواز کی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے آج دوسری پیشی

کراچی: ملت آن لائن.. وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے پاناما پیپرزکیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے آج دوسری مرتبہ پیش ہورہے ہیں۔

جے آئی ٹی کی جانب سے جاری کردہ سمن کے مطابق حسین نوازکو 9 اورحسن نواز کو 10 جون کو پیش ہونا تھا تاہم بعد میں اس میں تبدیلی کی گئی، جس کے تحت حسن نواز آج اور حسین نواز جمعے کو پیش ہوں گے۔