حضرت عیسیٰ ؑ کی نادر پینٹنگ کے’اصل‘خریدار سعودی ولی عہد نکلے
کراچی: (ملت آن لائن) گزشہ ماہ نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں 500 سال پرانی پینٹنگ 45 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئ تھی لیکن نیلامی میں خریدارکا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ پینٹنگ خریدنے کے لئے اپنے جاننے والے کی مدد لی تھی ۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق اس پینٹنگ کے خریدار کے طور پر ایک دن قبل سعودی شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود کا نام ظاہر کیا گیا تھا ۔ امریکی خفیہ رپورٹس کے مطابق اصل خریدار سعودی ولی عہد ہیں۔واضح رہے کہ یہ پینٹنگ ابو ظہبی کے لوو میوزیم میں نمائش کے لئے رکھی جائے گی۔سلاوتور مندی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے 1505 میں تخلیق کیا گیا تھا۔
خبرنامہ
حضرت عیسیٰ ؑ کی نادر پینٹنگ کے’اصل‘خریدار سعودی ولی عہد نکلے