خبرنامہ

حماس پر راکٹ فائر کرنے کا الزام

حماس پر راکٹ فائر کرنے کا الزام
غزہ: (ملت آن لائن) مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر مشرقی وسطیٰ پھر آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر دو مقامات پر فضائی حملہ کر دیا۔ کارروائی میں ٹینکوں سے بھی گولہ باری کی گئی۔ برطانوی خبرایجنسی کے مطابق حملے میں جانیں محفوظ رہیں۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو دارلحکومت تسلیم کرنے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں 14 ہزار نئے یہودی گھر تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، ایک ہزار گھر رملہ کے بالکل قریب بنائے جائیں گے۔