اوکاڑہ (ملت + آئی این پی) اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا کے قریب کھلے ہوئے پھاٹک سے گزرنے والا موٹرسائیکل رکشہ فرید ایکسپریس کی زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حویلی لکھا سنگھ سے 10 کلومیٹر دور قلعہ دیوا سنگھ کے مقام پر کئی سال قبل چور ریلوے پھاٹک کا گیٹ اکھاڑ لے گئے تھے، جو آج تک نہیں لگایا جاسکا، جبکہ وہاں کسی کی ڈیوٹی بھی نہیں تھی۔ جب فرید ایکسپریس یہاں سے گزری تو پھاٹک کھلا ہونے کے باعث ایک موٹرسائیکل رکشہ ٹرین کی زد میں آنے سے5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور ہلاک اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال دیبالپور منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ 7 جنوری کو بھی ضلع لودھراں میں 2 رکشے ٹرین کی زد میں آگئے تھے جس کے نتیجے میں اسکول جانے والے 6 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
خبرنامہ
حویلی لکھا: ٹرین کی زد میںرکشہ آ گیا، 5 جاں بحق
