اسلام آباد(ملت +آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ‘ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومت کے اقدامات سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ‘وفاقی حکومت صوبے کی ترقی کیلئے وافر مقدار میں فنڈز فراہم کر رہی ہے ‘ صوبے میں صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ‘متعدد میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے ‘ آنے والے وقت میں بلوچستان کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہو گا۔ وہ جمعرات کو یہاں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربرہ محمود خان اچکزئی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم کو فاٹا ریفارمز کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور منعقدہ جرگہ کی سفارشات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں فاٹا ریفارمز ‘ بلوچستان میں امن و امان کیلئے حکومتی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ‘ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومت کے اقدامات سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ‘وفاقی حکومت صوبے کی ترقی کیلئے وافر مقدار میں فنڈز فراہم کر رہی ہے ‘ صوبے میں صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ‘متعدد میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے ‘ آنے والے وقت میں بلوچستان کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہو گا