حکومت نےبارباردھوکہ دیا‘ مزید دھوکہ نہیں کھائیں گے‘ پیرحمیدالدین سیالوی
سرگودھا:(ملت آن لائن) پیرحمیدالدین سیالوی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود سیال شریف آئے اور انہوں نےوعدہ کیا کہ راناثنااللہ کا استعفیٰ آئے گا۔ سرگودھا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ حکومت نے بار بار دھوکہ دیا، مزید دھوکہ نہیں کھائیں گے۔ پیرحمیدالدین سیالوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود سیال شریف آئے، گھرآئے مہمان کی عزت کی جسے مخالفین نے ڈیل کا نام دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وعدہ کیا رانا ثنااللہ کا استعفیٰ آئے گا۔
دوسری جانب پیرحمیدالدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی نے کہا کہ پنجاب حکومت سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ پیسے لیے نہ ہی کوئی سیاسی ڈیل کی۔ قاسم سیالوی نے کہا کہ ہم نےکسی کو استعفیٰ دینے پر مجبور نہیں کیا تھا، ہم نےکسی کو یہ بھی نہیں کہا کہ استعفے واپس لے لو۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی طاقت اکٹھی کرکے بھی ہمیں نہیں جھکایا جاسکتا، آج سے100سال پہلے بھی ایسا ہی ایک واقعہ ہوا تھا، اس وقت نہیں جھکے تواب ہم کیا جھکیں گے۔
شہباز شریف کی پیر آف سیال شریف سے ملاقات
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب نے خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پیرآف سیال سے احتجاج کی اپیل واپس لینے کی درخواست کی تھی۔