خبرنامہ

حکومت کو روزانہ طعنے نہ دیئے جائیں: احسن اقبال

حکومت کو روزانہ

حکومت کو روزانہ طعنے نہ دیئے جائیں: احسن اقبال

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہےکہ ہم نے پاکستان کی خدمت ہے لہٰذا حکومت کو شاباش نہیں دے سکتے تو روزانہ طعنے نہ دیئے جائیں۔ اسلام آباد میں سی پیک سے متعلق 5 سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم کسی ذاتی ایجنڈے پر یہاں نہیں آئے ، ہم نے پاکستان کی خدمت کی، اسے ترقی اور امن دیا ہے، ہمارے اندر بھی پاکستان کے لیے اتناہی دل دھڑکتا ہے جتنا کسی اور کے دل میں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو شاباش نہیں دے سکتے تو روزانہ طعنے نہ دیئے جائیں، وقت آگیا ہے کہ غربت اور جہالت سے ملک کو نکالیں، تیسرا میچ اور کیچ ڈراپ نہیں کرنا ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 4 سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیداکی، ہم منزل پر آگئے ہیں تو کچھ لوگ کدالیں لے کر باغیچے کو کھودنے کے لیے آگئے لیکن ہم اپنی جان اور لہو سے باغیچے کی حفاظت کریں گے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ اگرتنازعات میں پڑگئے توسی پیک سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں، پاکستان کی ترقی کے مقدر کو کریش لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مایوسی اور افسردگی کے شکار دانشور ہر چیز میں کچھ چکر تلاش کرتے ہیں، ہمیں ہر چیز میں کچھ چکر تلاش کرنے کی ذہنیت ختم کرنی ہوگی۔