نواز شریف چاہتے ہیں کہ کوئی حادثہ ہو جائے‘ نواز شریف اب صرف اپنی صاحبزادی کو بچا رہے ہیں کوئی دنیا کی طاقت حدیبیہ پیپر مل کیس سے ان کو نہیں بچا سکتی‘بہت جلد حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا ایک الائنس بننے جا رہا ہے،یہ 2017ء سے آگے نہیں جائیں گے انتخابی الائنس میں لاہور سے ہم نے عمران خان سے 2قومی سیٹیں مانگی ہیں راولپنڈی سے ہم نے دو سیٹیں لے لی ہیں ‘ہماری وجہ سے نواز شریف چار سالوں کے بعد اپنے حلقہ انتخاب میں گئے ہیں ،نہال ہاشمی نے نواز شریف کی زبان بولی ،اس قسم کے لوگ ہمیشہ ان کی جیب میں ہوتے ہیں‘ پریس کانفرنس
لاہور(ملت آن لائن..آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت کیلئے 100سے 125دن بہت اہم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ کوئی حادثہ ہو جائے‘ نواز شریف اب صرف اپنی صاحبزادی کو بچا رہے ہیں کوئی دنیا کی طاقت حدیبیہ پیپر مل کیس سے ان کو نہیں بچا سکتی‘بہت جلد حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا ایک الائنس بننے جا رہا ہے،یہ 2017ء سے آگے نہیں جائیں گے انتخابی الائنس میں لاہور سے ہم نے عمران خان سے 2قومی سیٹیں مانگی ہیں راولپنڈی سے ہم نے دو سیٹیں لے لی ہیں ‘ہماری وجہ سے نواز شریف چار سالوں کے بعد اپنے حلقہ انتخاب میں گئے ہیں ،نہال ہاشمی نے نواز شریف کی زبان بولی ،اس قسم کے لوگ ہمیشہ ان کی جیب میں ہوتے ہیں۔ لاہور میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ڈان لیکس کے اثرات ابھی زائل نہیں ہوئے ، جب بھی پاک فوج کی کوئی اہم میٹنگ ہوتی ہے اس میں سب سے پہلے ڈان لیکس پر ہی بات ہوتی ہے۔پاکستان کی تاریخ میں آج تک اتنا غیر مقبول وزیر اعظم کوئی نہیں ہوا جتنا کہ نواز شریف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بھارتی تاجر سجن جنڈال کو اور اس سے پہلے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے گھر بلانے سے جو تاثر ابھرا اس سے سب آگاہ ہیں، بھارتی جاسوس کلبھوشن کا کیس جان بوجھ کر کمزور ی کے ساتھ لڑا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے دو چینی باشندوں کے اغواء کے بعد چائنیز پریشان ہیں اور اس وجہ سے سی پیک سست روی کا شکار ہے، چائنیز اس پر نواز شریف کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم چائنہ اکنامک کوری ڈور چاہتے ہیں چائنہ ڈیفنس کوری ڈورنہیں چاہتے ، سعودی عرب اور پاکستان کے لئے اپنی جان بھی حاضر ہے، اگر خدا نخواستہ کوئی ایسا موقع آیا تو سب سے آگے میں ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت جان بوجھ کر جے آئی ٹی کو بدنام کررہی ہے ۔دوججز نے پہلے ہی ان کے خلاف لکھ دیا ہے کہ ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں اب یہ سائیکالوجیکلی جنگ لڑ رہے ہیں ،قطر کے خط کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی ،جس طرح ان کی درگت ہو رہی ہے کوئی بھی صاحب عزت ہوتا تو گڈ بائے کہہ کر چلا جاتا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب صرف اپنی صاحبزادی کو بچا رہے ہیں کوئی دنیا کی طاقت حدیبیہ پیپر مل کیس سے ان کو نہیں بچا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ100سے125ایام بہت اہم دیکھ رہا ہوں بہت جلد حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا ایک الائنس بننے جا رہا ہے،یہ 2017ء سے آگے نہیں جائیں گے ،انتخابی الائنس میں لاہور سے ہم نے عمران خان سے 2قومی سیٹیں مانگی ہیں راولپنڈی سے ہم نے دو سیٹیں لے لی ہیں ۔
خبرنامہ
حکومت کیلئے سو دن بہت اہم ہیں ’شیخ رشید احمد کا دعویٰ
