خادم رضوی اورکیپٹن صفدرکےدرمیان کتنےکی ڈیل ہوئی؛جانیے
اسلام آباد (ملت آن لائن)فیض آباد میں مذہبی جماعت لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے کے پیچھے کیپٹن(ر)صفدر کا نام لیا جا رہا ہے۔ ایک آڈیو ٹیپ بھی سامنے آئی ہے جس میں گفتگو کرنے والا کہہ رہا ہے کہ صفدر نے پیسے دئیے، یہ آواز کیپٹن صفدر کی نہیں تھی تاہم گفتگو کرنے والا بار بارصفدر نام لیکر بات کررہا تھا، جس سے بالواسطہ یا بلاواسطہ یہ مطلب لیا جا سکتا ہے کہ شاید یہ وہ کیپٹن صفدر ہوں جو نوازشریف کے داماد ہیں، اور اس پر میڈیا والے کوئی مفروضہ گڑھتے کیپٹن صفدر خود ہی اس معاملے میں کود پڑے، انہوں نے کہا کہ میرا نام لے کر بات کی جا رہی ہے اس پر تحقیق ہونی چاہئے، اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی جس کے وہ خود چیئرمین تھے اس معاملے کو اس کمیٹی کے ایجنڈا آئٹم میں ڈلوا لیا، اس پر پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ایک خط سپیکر قومی اسمبلی کو لکھا کہ کیپٹن صفدر خود ہی کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور ان سے متعلق تحقیقات ہونی ہے کہ انہوں نے دھرنے والوں کو پیسے دئیے ہیںتو یہ تحقیقات کیسے شفاف ہو سکتی ہیں، اور آج ایک نیا لیٹر اس پر جاری ہو گیا ہے، جب آج اپوزیشن کے لوگ قائمہ کمیٹی میٹنگ کیلئے پہنچے تو حکومتی ارکان غائب تھے جس کی وجہ سے کمیٹی کی میٹنگ ہی نہیں ہو سکی۔ ایک نامعلوم شخص کسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ’ ’صفدر کی ان سے تین مرتبہ میٹنگ ہوئی تھی اس دھرنے سے پہلے اور ان کو کہا گیا تھا کہ آپ آئیں آپ کا جتنا بھی خرچہ ہو گاوہ ہم پے کرینگے، انہوں نے کہا کہ ہمارے 50کروڑ روپے خرچ ہوگئےجس پر حکومت نے کہا کہ نہیں آپ کے اس پر پونے پانچ کروڑ خرچ ہوئے ہیں وہ ہم آپ کو دینے کیلئے تیار ہیں، جس میں صفدر کیساتھ ان کی ڈیل ہوئی تھی کہ وہ آئیں گے اور یہاں بیٹھیں گے اور صفدر ان کو سارا خرچہ پے کرے گاتو اس معاملے پر ان کی یہ ڈیل بریک ہوئی ہے‘‘ ۔
خبرنامہ
خادم رضوی اورکیپٹن صفدرکےدرمیان کتنےکی ڈیل ہوئی؛جانیے