خادم رضوی کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
اسلام آباد (ملت آن لائن) فیض آباددھرنے والوں سے ہونے والے معاہدے میں نام تو آرمی چیف کا شامل کیا گیامگر دھرنا آرمی چیف نے نہیں بلکہ آئی ایس آئی کے ایک افسر نے ختم کروایا، جنرل قمر باجوہ کا اس میں کوئی کردار نہیں، دفاعی تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب کا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران انکشاف۔ تفصیلات کے دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ تحریک لبیککا فیض آباد میں دھرنا ختم کروانے میں آرمی چیف کا کوئی کردار نہیں بلکہ آئی ایس آئی کے ایک افسر نے دھرنا ختم کروانے میں کردار ادا کیا تھا۔ امجد شعیب کا کہنا تھا کہ دھرنا ختم کروانے کیلئے جب آرمی چیف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے رابطہ کرنے والے کو اس معاملے میں آئی ایس آئی کے اسی افسر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے والوں کے ساتھ معاہدے میں آرمی چیف کا نام شامل کیا گیاتاہم معاہدہ کروانے میں آئی ایس آئی کا کردار تھا۔
خبرنامہ
خادم رضوی کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے