خبرنامہ

خواجہ آصف نے اسرائیل کو ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی

لاہور: (ملت+اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے جھوٹی خبر کی تصدیق کیے بغیر شدید ردعمل دے دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ شام میں داعش کیخلاف پاکستان کے کردار پر اسرائیلی وزیر دفاع پاکستان کو ایٹم بم سے نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے یہ حقیقت بھول گئے کہ پاکستان بھی ایک ایٹمی ریاست ہے۔