خواجہ آصف نے اقامہ کیس میں لارجر بینچ چیلنج کردیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اقامہ کیس میں ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کی تشکیل چیلنج کردی۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اقامہ کیس میں ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کی تشکیل چیلنج کردی۔ خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے عدالت سے تمام حقائق چھپائے، جب کہ لارجر بینچ کی تشکیل سے مجھے اپیل کے حق سے محروم کردیا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ درخواست گزار اس سے قبل میری نااہلی کے لئے سپریم کورٹ تک تمام فورم استعمال کرچکا ہے۔ 18 ستمبر کو عدالت نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی آبزرویشن دی تھی اور 26 ستمبر کو عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔ہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے وزیرخارجہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عثمان ڈار نے اپنی درخواست میں خواجہ آصف پر اپنے اثاثے چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے ان کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں کہا کہ اقامہ چھپانے پر خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اقامہ کیس میں ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کی تشکیل چیلنج کردی۔ خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے عدالت سے تمام حقائق چھپائے، جب کہ لارجر بینچ کی تشکیل سے مجھے اپیل کے حق سے محروم کردیا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ درخواست گزار اس سے قبل میری نااہلی کے لئے سپریم کورٹ تک تمام فورم استعمال کرچکا ہے۔ 18 ستمبر کو عدالت نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی آبزرویشن دی تھی اور 26 ستمبر کو عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔ہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے وزیرخارجہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔