خود پر حملے کا کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا: احمد نورانی
اسلام آباد: (ملت آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر سے بات کرتے ہوئے احمد نورانی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے اوپر حملے کا کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، موقع پرست لوگوں نے معاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، کہتے ہیں ایسے لوگوں کی باتوں کو نظر انداز کرنا چاہئے۔
دی نیوز کے سینئر صحافی احمد نورانی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو فون کرکے نیک خواہشات اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
گزشتہ دنوں دی نیوز کے سینئر صحافی احمد نورانی کو اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ پر نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹیں آئی تھیں۔
دی نیوز کے رپورٹر احمد نورانی نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی
صحافی برادری اور سیاستدانوں نے سینئر صحافی پر تشدد کی مذمت کی اور حملے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فون کرکے واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔
ترجمان پاک فوج نے بھی احمد نورانی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔
دی نیوز کے سینئر صحافی احمد نورانی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو فون کیا اور ان کی نیک خواہشات اور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر احمد نورانی نے کہا کہ حملے کا الزام کسی پر نہیں لگایا لیکن بعض موقع پرست معاملہ متنازع بنانا چاہتے ہیں جسے نظر انداز کرنا چاہیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے ریاستی مشینری سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔