اسلام آباد (ملت + اے پی پی) خیبر ایجنسی کے علاقے جانی خیل باڑہ میں گرلز سکول کے قریب زور دار دھماکا سے سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔نجی ٹی وی چینل نے پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ خیبر ایجنسی کے علاقے جانی خیل باڑہ میں نامعلوم شدت پسندوں نے گرلز سکول کے قریب دھماکا کیا جس سے سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، امدادی ٹیموں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا جنھوں نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا ۔
خبرنامہ
خیبر ایجنسی: گرلز سکول کے قریب دھماکہ
