اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی) آئندہ مالی سال 2017-18ء کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت داخلہ ڈویژن کی جاری اورنئی سکیموں کے لئے 15ارب 66کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں ۔ جمعہ کوجاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے تحت ایچ 16-اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کے لئے 80کروڑ روپے ‘ کراچی میں بٹائی رینجرز کے لئے رہائش کی تعمیر پر 35کروڑ روپے ‘مالاکنڈ ‘ سوات اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر ایک ارب روپے اور سی پیک سے متعلقہ سیکورٹی منصوبوں پر ایک ارب 80کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔