خبرنامہ

دھرنا: 13 کروڑ خرچ، عدم ادائیگی پر پولیس کا کھانا، پٹرول بند

دھرنا: 13 کروڑ خرچ، عدم ادائیگی پر پولیس کا کھانا، پٹرول بند
اسلام آباد:(ملت آن لائن) فیض آباد دھرنے کے اخراجات 13 کروڑ تک پہنچ گئے، بل ادا نہ کرنے پر کھانا اور پٹرول سمیت دیگر سامان فراہم کرنے والی کمپنیوں نے اسلام آباد پولیس کو سپلائی بند کر دی اور اعلٰی پولیس افسر کی مداخلت اور معاملات طے ہونے کے بعد سپلائی بحال ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دھرنے سے قبل اسلام آباد پولیس نے 7 روز کے اخراجات کی مد میں 7 کروڑ سے زائد رقم وزارت داخلہ سے مانگی تھی اب دھرنے کو 18 روز سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے۔ دھرنے میں تعینات پولیس کی 12 ہزار نفری دو شفٹوں میں ڈیوٹی دے رہی ہے۔
پولیس افسر کا کہنا ہے کہ دھرنے کے روزانہ کے اخراجات 60 سے 70 لاکھ روپے ہیں اب تک 13 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں اور وزارت داخلہ کی منظوری کے باوجود ابھی تک گرانٹ پولیس تک نہیں پہنچ سکی جس کے باعث پولیس کو دھرنے میں ڈیوٹی دینے والی فورس کو کھانا پینا اور دیگر سامان کی فراہمی میں مشکلات کا سا مناہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کیمطابق دھرنا قائدین اپنے 2200 کارکنوں کو تین وقت کا کھانا دے رہے ہیں اور مجموعی طور پر 4 کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کے اخراجات کر چکے ہیں۔