اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف سے ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور کے دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملاقات ۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشتگردی خطے اور عالمی امن کے لئے ایک مشترکہ خطرہ ہے ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سٹرٹیجک پارٹنر شپ میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا اعادہ کیا ۔ انسداد دہشت گردی کے لئے ممبر ممالک میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔
خبرنامہ
دہشتگردی خطے اور عالمی امن کے لئے ایک مشترکہ خطرہ ہے
