ریاض (ملت آں لائن) دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پچپن ممالک متحرک ، ریاض میں عالمی مرکز کا افتتاح کر دیا گیا ، تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نواز شریف سمیت پچپن ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی ۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے امریکا ، سعودی عرباور پاکستان سمیت پچپن ممالک نے کمر کس لی ۔ سعوی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں عالمی سینٹر کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف ، افغان صدر اشرف غنی سمیت پچپن ممالک کے سربراہان نے شرکت کی ۔ تقریب میں انتہا پسندی کے خلاف گلوبل سینٹر کے کام کے طریقہ پر بریفنگ دی گئی ۔ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے عالمی سینٹر کے کردار سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا ۔
خبرنامہ
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 55 ممالک متحرک ، ریاض میں عالمی مرکز کا افتتاح
