واشنگٹن (ملت+ آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے‘ پنجاب حکومت انتہاپسندوں کے خلاف مناسب اقدامات نہیں کررہی‘مسائل کے حل کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا‘معاشی ترقی کیلئیعوام کواختیار دینا ضروری ہے‘2018ء کے الیکشن میں بڑا سرپرائز دیں گے۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کا کہنا تھا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے پیپلزپارٹی نے بہت کام کیا۔ پاکستان میں عوامی مفاد کے لیے آواز اٹھانے میں پیپلزپارٹی سب سے آگے ہے۔ ان کی جماعت 2018ء کے الیکشن میں بڑا سرپرائز دے گی۔بلاول بھٹو نے کراچی آپریشن سے متعلق کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مزید کوششیں کرنا ہوں گی لیکن پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت انتہاپسندوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے واضح کیا کہ معاشی ترقی کیلئیعوام کواختیار دینا ضروری ہے۔ محدودوسائل کیساتھ مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبرنامہ
دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے؛ بلاول بھٹو
