خبرنامہ

دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، سرتاج

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سفارتی کورس کرنیوالوں کیلئے معلومات کا حصول ضروری ہے،سفارتکار دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں،ہم اپنے ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔جمعہ کو سفارتی کورسز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخارجہ نے کہاکہ سفارتکار دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجا گرکرنے میں کردار ادا کرتے ہیں اور سفارتی کورس کرنے والوں کیلئے معلومات کا حصول ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں،سفارتکاروں کو ملک کے بیس کروڑ عوام کی نمائندگی کرنی ہے،آپریشن ضرب عضب میں ہمیں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں۔مشیرخارجہ نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے اقدامات سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے،ہمیں بین الاقوامی تعلقات کے چیلنج کا بھی مقابلہ کرنا ہے،پاکستان فارن سروس اکیڈمی ملک کے بہترین سفارتکار پیدا کر رہی ہے،کورس کے شرکاء کو فرائض دیانتداری اور پیشہ وارانہ طور پر ادا کرنا ہونگے۔۔۔۔(خ م)