خبرنامہ

دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے؛صدر مملکت

دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے؛صدر مملکت
اسلام آباد:(ملت آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے جس میں ڈی آئی جی حامد شکیل اور دیگر پولیس حکام شہید ہوئے ہیں۔ صدرمملکت نے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورواقعہ میں شہید ہونے والوں کیلواحقین سے تعزیت کی اوران کی بلندی درجات کی دعا بھی کی۔صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کوہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔انھوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

صدرمملکت نے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورواقعہ میں شہید ہونے والوں کیلواحقین سے تعزیت کی اوران کی بلندی درجات کی دعا بھی کی۔صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کوہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔انھوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔