خبرنامہ

دین کے نام پر سیاست خطرناک ہے، خورشید شاہ

دین کے نام پر سیاست خطرناک ہے، خورشید شاہ
سکھر:(ملت آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ دین کے نام پر سیاست بہت خطرناک ہے جب کہ جج کے ریمارکس کئی سوالوں کو جنم دے رہے ہیں۔ اسلام آباد روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے ایسا لگتا ہے اس ملک کا کوئی وارث نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے دھرنے کے مسئلے کو حل کرنے میں دیر کر دی، نواز شریف یہ سمجھتے تھے اگر میں ان پر لاٹھی چارج کروں یا گولی چلاؤں تو یہ عمل میرے گلے پڑ جائے گا جبکہ حکومت نے دھرنا ایشو پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔
ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کا جلسہ سیاسی شو نہیں مرشد کا دیدار تھا، جب بھی انتخابات کا وقت قریب آتا ہے تو پیپلزپارٹی کیخلاف اس طرح کے گرینڈ الائنس بنتے ہیں۔
خورشید شاہ نے چوہدری نثار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ مسلم لیگ ن کا اندرونی معاملہ ہے، وہ چوہدری نثار کو نکالنا چاہ رہے ہیں مگر وہ نکل نہیں رہا۔