رانا ثناء اللہ کے بارے میں فتویٰ، اہم ترین اعلان؛ جانیے
اسلام آباد(ملت آن لائن) تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے چیئر مین ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ نوشتہ دیوار ہے ،حکومت رانا ثنا ء کو بچاتے بچاتے پورا اقتدار گنوا سکتی ہے ،بندہ ناچیز نے 12اکتوبر کولاہور پریس کلب کے سامنے اپنی گرفتاری سے قبل میڈیا کے سامنے رانا ثناءکے بارے میں جو شرعی فتوی دیا تھا ملک بھر کے مستند مفتیانِ کرام اس کی حمایت میں ہیں۔ پیر کو اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہناتھا کہ اگر حکومت چاہتی ہے تو بندہ اسلامی نظریاتی کونسل میں بھی اپنا مؤقف ثابت کرنے کو تیار ہے۔ہر بندے کو حق نہیں کہ وہ کفر کے فتوی لگاتا پھرے۔اور نہ ہی حکومت کے ان پڑھ وزیروں کو حق ہے کی وہ قرآن و سنت کے حکم کے سامنے اکڑ جائیں۔کسی کے قول کا قرآن و سنت کی روشنی میں فیصلہ کرنا یہ قرآن و سنت کے ماہرین کا کام ہے۔رانا ثنا ء کے قرآن و سنت اور آئین سے تصادم بیان پر زبانوں کو تالے لگا لینے والے علماء یاد رکھیں انہیں کل دربار مصطفی ﷺ میں بھی پیش ہونا ہے۔ایسے علماء سے پوچھتا ہوں اگر امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ اور امام ابو یوسف رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے مذہب میں جھوٹے مدعی نبوت سے دلیل مانگنے والا کافر ہوجاتا ہے تو جھو ٹے مدعی نبوت اور اس کے پیروکاروں کو مسلمان ثابت کرنے والا کیسے مسلمان رہ سکتا ہے۔اگرحکو مت نے اس نہایت حساس ایمانی مسئلے پر غفلت برتی اور رانا ثنا ء کوبرطرف کرکے شرعی اور آئینی سزا نہ دی تو انشاء اللہ تعالی اگلے مرحلہ میں تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کی کال پر لاکھوں مسلمان سڑکوں پر نکلیں گے۔
خبرنامہ
رانا ثناء اللہ کے بارے میں فتویٰ، اہم ترین اعلان؛ جانیے