لاہور (ملت + آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ خان نے وزیراعلی پرویز خٹک کے لاہور آنے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہے تو وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے خلاف تعصب پھیلانے پر کاروائی کرسکتے ہیں مگر ہم کے پی کے بھائیوں کیساتھ روادری کا سلوک چاہتے ہیں‘ وزیر اعلی خیبرپختونخوا تعصب کو بھارنے کے جرم کے مرتکب ہیں‘تحر یک انصاف والوں کے پاس انتشار پھلانے کے سواکوئی کام نہیں پنجاب میں کسی ایک بھی پٹھان نے حکومت یا پولیس کے خلاف احتجاج نہیں کیا تحر یک انصاف والے یہاں آکر انتشار اور تعصب کو ہوا دے رہے ہیں ۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے نے لاہور میں کچھ لوگوں سے خطاب کے دوران جو باتیں کیں اسکے بعد وہ تعصب کو بھارنے کے جرم کے مرتکب ہیں اور آئین کے وقانون کے تحت انکے خلاف کاروائی بھی کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعصب نہیں چاہتے ، کے پی کے بھائیوں کیساتھ روادری کا سلوک چاہتے ہیں ، ہم فہم و فراست سے کام لے رہے ہیں ،جبکہ خیبرپختونخوا لیڈر شپ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امیر مقام نے ایک مثبت عمل شروع کیا ‘ یہاں پر آکر پختونوں کی تنظیوں سے رابطہ کیا اور مسائل پر بات چیت کی ، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پنجاب میں پختون اور پنجابی بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے نے پنجاب کے عوام کو بھیڑ بکریوں سے تشبیہہ دی ہے یہی انکی سوچ ہے ۔
خبرنامہ
رانا ثنا اللہ نے پرویز خٹک کے لاہور آنے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قراردیدیا
