خبرنامہ

رانا ثنا اللہ کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا، خواجہ حمید الدین سیالوی

رانا ثنا اللہ کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا، خواجہ حمید الدین سیالوی

ساہیوال / سرگودھا:(ملت آن لائن) سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی نے کہا کہ اس وقت تک لاہور میں رہیں گے جب تک صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ استعفیٰ نہیں دیتا۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے اعمال اچھے نہیں ہیں، تحفظ ختم نبوت کیلیے 9 جنوری کو ملک بھر سے تمام مشائخ عظام علمائے کرام عقیدت مند مریدین داتا کی نگری لاہور ہر صورت پہنچیں اور اس وقت تک لاہور میں رہیں گے جب تک صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ استعفیٰ نہیں دیتا۔

…………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے….پاکستانی قوم امریکی امداد کی محتاج نہیں، فاروق ستار

کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم امریکی امداد کی محتاج نہیں اور پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خطے میں دفاعی توازن خراب ہوا تو اس کی ذمہ دار ٹرمپ انتظامیہ ہوگی کیوں کہ امن ہماری کمزوری نہیں بلکہ یہ ہماری طاقت ہے اور پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ فاروق ستارنے کہا کہ ہم اپنے دفاع، خود مختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے بلکہ ہم ہر قسم کی مہم جوئی کا جواب دیں گے، ٹرمپ انتظامیہ محاذ آرائی بڑھانے کے بجائے گفت و شنید کا راستہ اختیار کرے، پاکستان کی پوری سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم امریکی امداد کی محتاج نہیں ویسے بھی امریکی امداد خطے میں امریکی مفادات و مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کی جارہی تھی۔