لاہور :(مانیٹرنگ ڈیسک) راوی روڈ پر ٹمبر مارکیٹ کے قریب کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، کارخانے میں جوتے میں استعمال ہونے والا لیدر بھاری مقدار میں موجود تھا،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلے اردگرد دکانوں اور گھروں تک جا پہنچے جس کے باعث قریبی گھروں اور عمارتوں کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا،پورے علاقے پر دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ لارڈ مئیر لاہور مبشر جاوید اور ڈپٹی کمشنر سمیر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا جائزہ لیا،ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی،آگ کے باعث راوی روڈ پر پر ٹریفک بھی جام ہو گیا جس سے دور دور تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
خبرنامہ
راوی روڈ:جوتے بنانے والے کارخانے میں لگی آگ بے قابو
